خبرگزاری شبستان

جمعه ۴ خرداد ۱۳۹۷

الجمعة ١١ رمضان ١٤٣٩

Friday, May 25, 2018

وقت :   Wednesday, September 13, 2017 خبر کوڈ : 69321
ازبک وزیرخارجہ:
میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے
بین الاقوامی: حکومت ازبکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کے فوجیوں اور شدت پسند بدھوں کے ہاتھوں روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ازبکستان کے وزیرخارجہ نے بیانیہ جاری کرکے میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔

اس بیانئے میں مزید آیا ہے کہ میانمر کے مسلمانوں پر ظلم و ستم بند ہونا چاہئے اور امن و آشتی میں حائل مشکلات دور ہونی چاہئے۔

حکومت ازبکستان نے روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 25 اگست 2017 سے لیکر اب تک ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا کے مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

ان کے 60 فیصد سے زائد دیہاتوں کو آگ لگادی گئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں روہنگیائی مسلمان ہمسایہ ملک بنگلہ دیش منتقل ہوچکے ہیں جو بنگلہ دیش جانے کیلئے اجازت کے منتظر ہیں۔

حکومت میانمار ان تک امدادی سامان پہنچانے میں بھی رکاوٹیں ایجاد کررہی ہے۔

655436

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سیدمحمد حسینی ہمدانی:

اسلامی بیداری،بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنےگی

خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے صوبہ البرز کےاسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سال کی اسٹریٹجک اورپالیسی ساز کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ بیداری اسلامی بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنے گی۔

منتخب خبریں