خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Thursday, September 21, 2017 خبر کوڈ : 69422

مبلغین معاشرے کی عظیم ترین ثقافتی خدمت انجام دیتے ہیں
شبستان نیوز : جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا ہے کہ غیروں اور دشمنوں کے نفوذ کا خطرہ ہمیشہ سے رہا ہے۔ دشمن کے اس نفوذ اور ثقافتی یلغار کی صورت میں ہر بات سے زیادہ اس چیز کی ضرورت ہے کہ بصیرت کا مظاہرہ کیا جائے اور حق کو باطل سے الگ شناخت کیا جائے۔

بیرجند سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ

آیت اللہ سید علی رضا عبادی نے آج مبلغین کی ایک نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام انبیاء کی بعثت کا پیغام حق اور عدالت ہے۔ اور ان کے  جانشینوں کے ذریعے ان کی یہ دعوت ہمیشہ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیشہ سے اس کوشش میں رہا ہےکہ حق  و باطل میں شک و شبہہ پیدا کر دیا جائے تا کہ انہیں ایک دوسرے سے جدا کرنا ممکن نہ رہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اپنے معاشرےمیں اسلام کے متعلق پیدا کیے جانے والے شکوک و شبہات کا ایک ہجوم نظر آ رہا ہے۔ دشمن ان شبہات کے ذریعے ہم میں داخل ہونے میں کامیاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام آسمانی کتابیں تحریف کا شکار ہو چکی ہیں سوائے قرآن مجید کے۔ قرآن مجید انسانی ہاتھوں میں آنے والی واحد ایسی آسمانی کتاب ہے جو کسی بھی قسم کی تحریف سے محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبلغین اس ثقافتی یلغار میں سب سے اہم ذمہ داری ادا کرتے ہیں اور معاشرے سے دشمن کی ثقافت کے اثرات  کو ختم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

657282

 


 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں