خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۳ آذر ۱۳۹۶

الخميس ٢٦ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Thursday, December 14, 2017

وقت :   Thursday, September 21, 2017 خبر کوڈ : 69425

مسجد الاقصی پر غاصب صہیونیوں کا حملہ
بین الاقوامی: یہودیوں کے نئے سال کے آغاز کے موقع پر گذشتہ روز 200 یہودیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے یہ افراد مختلف یہودی بستیوں سے آئے تھے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے فرانس کے نیوز چینل 24 کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے 200 غاصب صہیونیوں نے 20 ستمبر 2017 کو مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

اس موقع پر مسجد الاقصی کے اطراف اور مسجد الاقصی کے صحنوں میں بڑی تعداد میں صہیونی فوجی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی ٹولیوں کی صورت میں مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور صہیونی فوجیوں نے انہیں سیکورٹی فراہم کررکھی تھی جبکہ فلسیطنی جوانوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے کیلئے تفتیش سے گزرنا پڑتا اور صہیونی فوجیوں نے چند فلسطینی جوانوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

واضح رہے کہ یہودیوں کی اعیاد کی مناسبت سے مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔

شدت پہسند یہودیوں کے مختلف اداروں نے یہودیوں کو مسجد الاقصی پر حملے کرنے کی دعوت دے رکھی ہے۔

657079

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں درجنوں فلسطینی زخمی

خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح غزہ پر شدید ترین فضائی حملے کیے۔ اگرچہ بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم سیکورٹی و طبی ذرائع کا کہنا ہے شمالی غزہ کا علاقہ اسرائیل کے حملوں کا مرکز تھا۔

منتخب خبریں