خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Saturday, September 23, 2017 خبر کوڈ : 69437

ائمہ جماعت محرم میں معاشرے کے اندر اخلاق کی ترویج کریں
شبستان نیوز : مسجد الاقصیٰ کے امام جماعت نے کہا ہے کہ مساجد معاشرے کے اندر حسینی جذبہ پیدا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی محرم کے دوران مساجد میں زیادہ آمد و رفت ایک بہترین موقع ہے کہ ان کے اندر اخلاق کی ترویج کی جائے۔

حجت الاسلام حسین ابراہیمی نےشبستان نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں مساجد کو عزاداری کا مرکز ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد پر ضروری ہے کہ وہ مختلف  مواقع میں عاشورا کے پیغام کو لوگوں میں عام کرتی رہا کریں، کیونکہ جہاں بھی عزاداری بپا ہوتی ہے وہاں مساجد ایک اہم اور موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مساجد جشن و عزاداری کے پروگرامز کے علاوہ ہمیشہ سے ائمہ جماعت اور علماء کے لیے سیاسی اور دینی مراکز کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہیں۔ علماء مساجد ہی کے ذریعے معاشرے کے مختلف طبقات کی ہدایت کا فریضہ سر انجام دیتے رہے ہیں۔ حقیقت میں مساجد لوگوں تک دینی معلومات منتقل کرنے کا ذریعہ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ائمہ جماعت کوشش کریں کہ مساجد کو پیامِ عاشوراء کی منتقلی کا ایک ایسا مرکز بنائیں جہاں سے پوری دنیا میں عاشوراء کا انقلابی پیغام پہنچایا جا سکے۔ حتی کہ ہم نے انقلاب ایران کے زمانے میں بھی دیکھا کہ امام خمینیؒ فرمایا کرتے تھے کہ اگر محرم و صفر نہ ہوتے تو انقلاب اسلامی بھی وجود میں نہ آتا۔ انہوں نے مساجد کو اسلام کے مورچے کہا کہ جو کبھی خالی نہیں رہنے چاہییں۔

656992

 


 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں