خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Saturday, September 23, 2017 خبر کوڈ : 69440
شیخ نعیم قاسم:
اسلام کو بدنام کرنےکےلیے تکفیری منصوبہ بنایا گیا تھا
خبررساں ایجنسی شبستان: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کےمشیرنےکہا ہےکہ اسلام کوبدنام کرنے کے لیے تکفیری منصوبے کوپیش کیا گیا تھا اوراگرہم نے تکفیریوں کا مقابلہ نہ کیا تویہ سلسلہ جاری رہے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالعہد کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کے مشیرشیخ نعیم قاسم نےبیروت کے جنوبی علاقےمیں سید الشہداء ہال میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کے پروگرام میں اپنےخطاب کے دوران لبنانی حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی حکومت کی ہماہنگی کے ساتھ شامی عوام کے اپنے ملک واپس جانے کے مسئلے کا جائزہ لے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہم پناہ گزینوں اورمہاجروں کےعنوان سے لبنان میں شامی اورفلسطینی پناہ گزینوں کے ٹھہرانے کےمخالف ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ عزت اورکرامت کے ساتھ اپنے وطن واپس جائیں۔

شیخ نعیم قاسم نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے معاشرے کواتحاد ووحدت کا عملی درس دیا ہے۔ اسلامی مزاحمت اپنے اندربصیرت اورعزم رکھتی ہے اورلبنانی عوام اورفوج اسلامی مزاحمت کی حمایت کرتی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری کے مشیرنےمزید کہا ہےکہ ہمیں لبنان کوایک انتہائی خطرناک تکفیری منصوبےکا سامنا ہےکہ جو داعش اورالنصرہ کی نمائندگی کررہا ہے۔ ہم فقط اپنے رب کے سامنے جھکتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کے حکم سے ہماری کامیابیاں جاری رہیں گی۔

۶۵۷۵۸۷

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں