خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Saturday, September 23, 2017 خبر کوڈ : 69443
حجۃ الاسلام دارستانی:
ہمیں حضرت اباعبداللہ(ع) پرگریہ کے لیے امام زمانہ(ع) کی عطا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: ہمیں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سےامام حسین علیہ السلام کی مصیبت پرگریہ کرنےکی توفیق طلب کرنی چاہیے۔ اس گریہ کی بہت زیادہ فضیلت ہےکیونکہ انسان جتنا صاف اورپاکیزہ ہوگا اتنا ہی اس کے اندرمصیبت میں زیادہ گہرائی ہوگی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےمسجد مقدس جمکران کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حجۃ الاسلام سید احمد دارستانی نےمزید کہا ہےکہ مومنین کے لیےاللہ تعالیٰ کا ایک خصوصی رزق سید الشہداء علیہ السلام پرآنسو بہانا ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا میں آنسو کا مارا گیا ہوں اورسید الشہداء علیہ السلام کے لیے آنسو بہانا مومنین کے دلوں کے احیاء کا باعث ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ آنسو، انسان کے باطن کو گناہوں کے دھبوں سے دھودیتا ہے۔ اگر امام حسین علیہ السلام پرگریہ نہ ہوتا تو دین کے اعمال کی چھٹی ہوجاتی اوریہ جو فرمایا ہے کہ ہمارے پاس جوکچھ ہے وہ محرم اورصفرسے ہے اورمحرم اورصفرخود امام حسین علیہ السلام پرآنسو بہانے کی وجہ سے ہے۔

حجۃ الاسلام دارستانی نےاس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ محرم میں معرفت پیدا ہونی چاہیے۔ جو انسان اندرسے جلتا ہے اورگریہ کرتا ہے تو اس کا دل رحمت الہی کے نورکی بارش کے نیچے قرارپاتا ہے۔ محرم، سیروسلوک کا مہینہ ہے اوراللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا اصلی ترین راستہ امام حسین علیہ السلام پرآنسوبہانا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ روایت میں ہے کہ ہمارے شیعہ، ہمارے غمگین ہونے پرغمگین ہوجاتے ہیں اورہماری خوشی پرخوش ہوتے ہیں۔

۶۵۷۵۸۴

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں