خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Saturday, September 23, 2017 خبر کوڈ : 69445

اوآئی سی کا کردستان کے ریفرنڈم کو منسوخ کرنےکا مطالبہ
خبررساں ایجنسی شبستان: او آئی سی نےکردستان کے ریفرنڈم کےانعقاد پراپنی گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئےاس ریفرنڈم کو منسوخ کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے المصریون کےحوالے سے نقل کیا ہےکہ او آئی سے نے اپنےایک بیانیے میں عراق کےعلاقے کردستان کے استقلال کے لیےریفرنڈم پراپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کردستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق کے آئین کے ساتھ متضاد ہونےکی وجہ سے اس ریفرنڈم کو منسوخ کرنےکا مطالبہ کیا ہے کیونکہ دہشتگردی کے ساتھ جنگ کی راہ میں کوششوں پرمنفی اثرات مترتب ہوں گے۔

اس بیانیےمیں عراق کے آئین کی پابندی اوراس کےاحترام کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہے کہ عراق کے امن وامان اوراستقلال اوراتحادووحدت کی حفاظت کے لیے تمام کوششیں ہونی چاہییں۔

اوآئی سی کے رکن وزرائے خارجہ نےنیویارک میں اپنی سالانہ نشست میں اس ریفرنڈم پراپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئےعراق کے آئین کے تحت تعاون کرنےمطالبہ کیا ہے تاکہ اس کی وحدت اوراس کا استحکام باقی رہ سکے۔

دوسری جانب عراق کے صوبہ نینوا کے ہزاروں لوگوں نے بھی مظاہرے کرتے ہوئے کردستان کے ریفرنڈم کی مخالفت کی ہے اوراسےعراق سے جدا کرنے کی ایک سازش قراردیا ہے۔ اس کے علاوہ عراق کے دیگرشہروں میں بھی اس قسم کے مظاہرے کیے گئے ہیں۔

۶۵۷۵۵۵

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں