خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Saturday, September 23, 2017 خبر کوڈ : 69446

حزب اللہ کےمقابلےمیں صہیونی حکومت کی فوج کی ناتوانی کا اعتراف
خبررساں ایجنسی شبستان: صہیونی حکومت کےحکام نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی فوج حزب اللہ لبنان کا مقابلہ کرنےکی طاقت نہیں رکھتی ہے اورکسی قسم کی غلطی اسرائیل کی تباہی وبربادی کا باعث بن جائےگی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الوقت سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ صہیونی حکومت کی فوج کی مسلسل ناکامیوں اورشکستوں کے بعد اورحزب اللہ کی قدرت میں اضافے سےاس حکومت کی تشویش کی وجہ سے تل ابیب کی سیاسی اورفوجی محافل آئندہ کی جنگ کے لیے فوج کی آمادگی کے بارے میں صہیونی حکومت کی پارلیمانی سیکیورٹی اورغیرملکی کمیٹی کی رپورٹ کی منتظر ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے بقول اس رپورٹ کے اکثرمطالب مخفی ہوں گے کیونکہ اس میں صہیونی حکومت کی شکست اورسابقہ جنگوں سےعبرت حاصل نہ کرنے جیسے امورکا انکشاف کیا جائےگا۔

 قابل ذکرہےکہ صہیونی حکومت کی فوج کے سربراہ گاڈی ایزنکوٹ نے بدھ کے دن کہا تھا کہ ان گزشتہ سالوں کے دوران حزب اللہ نے جنگ کا ایک تجربہ حاصل کیا ہےکہ جس سے سادگی سے نہیں گزرا جاسکتا ہے۔ اس حزب نے حملہ کرنے کی  پریکٹس کی ہوئی ہے اوریہ معلومات کی فراہمی کے لیے ضروری وسائل کی مالک ہے۔ حزب اللہ تمام وسائل کے ساتھ ایک فوج کے مشابہ ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ حزب اللہ ایک ایسا دشمن ہےکہ جس نے ہمیں دیگرتمام دشمنوں سے زیادہ پریشان کررکھا ہے اوراس وقت جو دشمن ہمارے لیے خطرہ کا باعث بنا ہوا ہے وہ حزب اللہ ہے۔

۶۵۷۵۰۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں