خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۳ آذر ۱۳۹۶

الخميس ٢٦ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Thursday, December 14, 2017

وقت :   Saturday, September 23, 2017 خبر کوڈ : 69447
حجۃ الاسلام حسین مومنی:
اسلام، تمام خوشیوں کا سرچشمہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کےاستاد نےاس مطلب کہ حقیقی دین تمام خوشیوں کا سرچشمہ ہے،کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہےکہ امام زمانہ علیہ السلام حقیقی خوشی اوران سے اتصال انسانوں کےآرام وسکون کا باعث بنتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ کےاستاد حجۃ الاسلام سید حسین مومنی نےعزاداری سید الشہدا علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا ہےکہ انتظارفرج کتنا خوبصورت اورزیبا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ انسان صبروبردباری کی وجہ سے ہی مشکلات اورمصیبتوں پرغلبہ پاسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہےکہ صبراورانتظارفرج انسان کی حیات کا سبب ہے۔

اس مشہورخطیب نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ تمام مشکلات کو برطرف کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ علت اورتمام موجودات اس کا معلول ہیں اورجولوگ اس اہم چیزکا عقیدہ رکھتے ہیں وہ بحرانوں کےمقابلے میں زیادہ صبراوراستقامت دکھاتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے استاد نےحضرت زینب سلام اللہ علیہا کےکلام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے فرمایا: ( ما رایت الا جمیلا) جو لوگ مشکلات اورمصیبتوں میں اللہ تعالیٰ کو حاضروناظر جانتے ہیں وہ ان مصیبتوں پرگلہ وشکوہ کی زبان نہیں کھولتے ہیں اورصبروشکیبائی کےساتھ اللہ تعالیٰ کا شکربجالاتے ہیں۔

حجۃ الاسلام مومنی نےمزید کہا ہے کہ اللہ کے نیک بندے زمین پرحکومت کریں گے اورامام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےظہورکے ساتھ خلقت کا ہدف مکمل ہوجائے گا کیونکہ ان کے ظہور کےساتھ انسان بندگی اورتقویٰ الہی کے مقام پرفائزہوجائیں گے۔

۶۵۷۵۱۷

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں درجنوں فلسطینی زخمی

خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح غزہ پر شدید ترین فضائی حملے کیے۔ اگرچہ بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم سیکورٹی و طبی ذرائع کا کہنا ہے شمالی غزہ کا علاقہ اسرائیل کے حملوں کا مرکز تھا۔

منتخب خبریں