خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Saturday, September 23, 2017 خبر کوڈ : 69454
آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی:
ایران کے خلاف ٹرمپ کی ہرزہ سرائی اس کے غصے کی نشاندہی کرتی ہے
سیاسی: ایران کے صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جموہریہ ایران کے خلاف بے بنیاد باتیں کیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایران سے سخت غصے میں ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر گرگان میں امام جمعہ آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی نے 22 ستمبر 2017 کو اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا چند روز قبل امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ٹرمپ ایران سے ناراحت ہے اور یہ غصہ باعث بنا کہ وہ اس قسم کی گفتگو کرے۔

آٰت اللہ نور مفیدی نے کہا امریکی صدر نے ایران اور ایٹمی معاہدے کے متعلق بے بنیاد باتیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا یہ شروع سے ہی جدید مشرق وسطی تشکیل دینا چاہتے تھے اور ان کا اصلی ہدف شام، لبنان اور عراق کو اپنے کنٹرول میں کرنا تھا۔

شہر گرگان کے امام جمعہ نے کہا ایرانی صدر نے اقوام متحدہ میں امریکی صر کو انتہائی مناسب جواب دیا ہے۔

657403

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں