خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ بهمن ۱۳۹۶

الاثنين ٤ جمادى الثانية ١٤٣٩

Monday, February 19, 2018

وقت :   Saturday, September 23, 2017 خبر کوڈ : 69456

آیت اللہ راستی کاشانی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
سماجی: ایران کے نامور عالم دین آیت اللہ راستی کاشانی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے دفتر رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ جلیل القدر عالم دین آیت اللہ راستی کاشانی کی رحلت پر رہبر ابقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے؛

بسمہ تعالی

جلیل القدر اور مجاہد فقیہ مرحوم آیت اللہ حاج شیخ حسین راستی کاشانی کی رحلت پر مرحوم کے خاندان، پسماندگان اور تمام عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

آیت اللہ راستی کاشانی روشن فکر اور مخلص عالم دین تھے وہ امام خمینی(رہ) کے نجف اشرف میں قیام کے دوران علمی اور سیاسی اعتبار سے ان کے بہت نزدیک تھے اور شاہ کے خلاف امام خمینی(رہ) کی تحریک میں ان کے وفادار معاون تھے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اسلامی مراکز میں قابل قدر خدمات انجام دیں اور ملک کے مسائل میں زبردست کردار ادا کیا۔

خداوند متعال کے حضور دعا ہے کہ انہیں صابرین اور مجاہدین کا بہترین اجر عطا کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

23 ستمبر 2017

657648

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جاودان:

متقی لوگ بہشت میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کریں گے

سماجی: آیت اللہ جاودان نے کہا کہ قرآن کریم متقی لوگوں کی صفات کو یوں بیان کرتا ہے کہ بہشت کے مقامات متقی لوگوں کی مرضی کے مطابق ہوں گے۔

منتخب خبریں