خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ شهریور ۱۳۹۸

الخميس ٢٠ المحرّم ١٤٤١

Thursday, September 19, 2019

وقت :   Wednesday, October 4, 2017 خبر کوڈ : 69576

بحرین میں مسجد الخواجہ کے دروازے نمازیوں پر بند کردئیے گئے
بین الاقوامی: بحرین میں سیکورٹی فورسز نے منامہ میں واقع مسجد الخواجہ کے دروازے نمازیوں پر بند کردئیے جس کی وجہ سے لوگ سڑک پر نماز پڑھنے پر مجبور ہوگئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل العالم کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ عاشور کے دن بحرین کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے عزاداری سید الشہدا(ع) کی۔

اس موقع پر بحرینی حکام نے مسجد الخواجہ کو بند کردیا جس کی وجہ سے لوگوں کو مجبورا نماز امام حسین(ع) روڈ پر ادا کرنا پڑی۔

آل خلیفہ کی طرف سے شیعیان بحرین کو ہدف بنانے پر نمازیوں نے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے نمازیوں نے اپنے ہاتھوں پرشیخ عیسی قاسم اور شیخ علی سلمان کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں۔

ادھر شہر منامہ کے مغربی علاقے میں عاشور کے دن عزاداروں نے خون کا ہدیہ دیا اور یہ کام گذشتہ 19 سالوں سے ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سال بحرینی حکام حضرت عباس علمبردار کے علم اور عزاداری کی علامت والی اشیا کی توہین کی جس پر شیعیان بحرین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

659394

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں