خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Wednesday, October 04, 2017 خبر کوڈ : 69577

داعش نے لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
بین الاقوامی: دہشت گرد گروہ داعش نے بغیر کسی ثبوت کے لاس ویگاس میں میوزک سینٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے این بی ایس کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے کسی ثبوت کے بغیر امریکہ میں لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ پر حملے کو اپنے ذمے لے لیا ہے۔

گروہ داعش نے اس حملے کے متعلق اپنے پیغام میں دعوی کیا کہ حملہ آور شخص نے چند ماہ قبل اسلام قبول کیا ہے لیکن گروہ داعش نے اس پر اور حملے میں ملوث ہونے پر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔

گروہ داعش کا کہنا ہے کہ لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ پر حملہ کرنے والا شخص اس گروہ سے وابستہ ہے اور اس نے یہ حملہ شام اور عراق میں داعش مخالف اتحاد کے گروہ داعش پر حملوں کے جواب میں کیا ہے لیکن امریکی حکام کہتے ہیں کہ ہمیں اب تک کسی قسم کے شواہد نہیں ملے ہیں کہ حملہ آور کا دہشت گرد گروہوں سے تعلق تھا۔

یاد رہے کہ لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ پر حملے میں کم از کم 58 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

659480

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں