خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Saturday, October 07, 2017 خبر کوڈ : 69619
آیت اللہ ہاشمی شاہرودی:
عراق کو تقسیم کرنے کی سازش پورے علاقے کیلئے خطرناک خیانت ہے
سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران میں تشخیص مصلحت کونسل کے سربراہ نے عراق کی تقسیم کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ پورے علاقے کیلئے خطرناک خیانت ہے انہوں نے کہا اس فتنے کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ علاقے میں ایک اور اسرائیل قائم کریں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام اسمبلی کے سربراہ نے آج صبح اس اسمبلی کے اجلاس میں عراق کو تقسیم کرنے کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ پورے علاقے کیلئے خطرناک خیانت ہے۔

انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس سازش کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے یہ انتہائی خطرناک فتنہ ہے اور اس کا مقصد علاقے میں ایک اور اسرائیل کا قیام ہے۔

آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کو اس ریفرنڈم کی مخالفت میں واضح موقف کا اظہار کرنا چاہئے اور عراق کے اتحاد کی حمایت کرنی چاہئے۔

تشخیص مصلحت نظام اسمبلی کے سربراہ نے کہا امریکہ ظاہری طور پر تو اس ریفرنڈم کی  مخالفت کررہا ہے لیکن حقیقت میں وہ اس ریفرنڈم کا حامی ہے وہ چاہتا ہے کہ بغداد کو اس تقسیم کو قبول کرنے پر مجبور کرے لیکن عراقی عوام اور علاقے کے ممالک بالخصوص ایران اور ترکی اس سازش کو سمجھتے ہیں اور انہوں نے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔

660498

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں