خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Monday, October 09, 2017 خبر کوڈ : 69639
سید حسن نصراللہ:
امریکہ داعش کو تباہ کرنے میں جلدی نہیں کررہا
خبررساں ایجنسی شبستان: حزب اللہ لبنان کےسیکرٹری جنرل نےکہا ہے کہ امریکہ داعش کی تباہی کے لیےجلدی نہیں کررہا ہے جبکہ حزب اللہ اس خطے میں امن واستحکام اورسلامتی کے تحقق کا ایک اہم ترین عنصرہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالعہد کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ حزب اللہ لبنان کےسیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نےحزب اللہ کے دو مجاہدین ہادی العاشق اورمحمدحسن ناصرالدین کی شہادت کی مناسبت سےمنعقد ہونے والے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ان شہداء کے لواحقین کو تعزیت وتبریک پیش کی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ حزب اللہ لبنان کے دسیوں ایسے جوان بھی شہید ہوئےکہ جو اپنے گھرانے کے اکلوتے چشم وچراغ تھےاوریہ چیزلبنان کےلیےایک انسانی قدرشمارہوتی ہے۔ ہم شہداء اوران کے خاندانوں کی قربانیوں کی برکت سےاپنی زندگی کو جاری رکھیں گے۔

سید حسن نصراللہ نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ (بادیہ) میں دہشتگرد گروہ داعش کےخلاف جنگ کرنےکےعلاوہ کوئی چارہ نہیں تھا اورہم اس گروہ کی تباہی کےبغیرنہیں رکیں گے۔ اگر(بادیہ)، (دیرالزور) اور(بوکمال) میں داعش باقی بچ گئی تو وہ دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردے گی۔  داعش کینسر کا پھوڑا ہےکہ کو تباہ کرنےکا واحد راستہ اس کوجڑوں سےاکھاڑپھینکنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ آخرکارداعش تباہ ہوجائےگی لیکن امریکہ وہ واحد ملک ہےکہ جو اس دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ میں ٹال مٹول کررہا ہے۔ امریکہ جرود عرسال، بعلبک اورالقاع میں داعش کی تباہی کا حامی نہیں تھا لیکن امریکی بہانوں کے باوجود ہم داعش کے مقابلے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ امریکہ کو داعش کی تباہی کےلیےکوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ وہ ملتوں اورافواج کو تقسیم کرنے کے درپے ہے۔ ایران کے ساتھ امریکہ کی اصلی مشکل، ایٹمی توانائی نہیں ہے بلکہ اس کی اصلی مشکل امریکہ اورسعودی منصوبےکی تباہی ہے اورحزب اللہ بھی اس منصوبے کی ناکامی میں شریک تھا اورشہداء اس دعویٰ کی بہترین دلیل ہیں۔

حزب اللہ لبنان کےسیکرٹری جنرل نےکہا ہےکہ امریکہ اوراسرائیل کےساتھ سعودی عرب کی مداخلتوں نےخطےکو تباہی کےدہانے پرلاکھڑا کیا ہے۔ یہاں تک کہ اقوام متحدہ بھی یمن میں سعودی عرب کے مظالم پرخاموش نہیں رہ سکی ہے۔ سعودی عرب اس وقت یمن، بحرین، عراق اورپاکستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے اورصہیونی حکومت کے ساتھ مل کر خطے کے استحکام اورامن وامان کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ شمارہوتا ہے۔

660819

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں