خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Tuesday, October 10, 2017 خبر کوڈ : 69649

کتاب "اصحاب امام حسین(ع) مدینہ سے کربلا تک" شائع ہوکر منظر عام میں آگئی ہے
سماجی: سید اصغر ناظم زادہ قمی کی کتاب اصحاب امام حسین(ع) مدینہ سے کربلا تک زیور طبع سے آراستہ ہوکر منظر عام میں آگئی ہے اسے شہر قم میں بوستان کتاب پبلشرز نے شائع کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق عاشورا اور تحریک حسینی تاریخ کا باعظمت باب ہے کہ واقعہ عاشورا میں حق اور باطل کے درمیان جنگ ہوئی۔

اس جنگ میں امام حسین(ع) کے 72 جاں نثاروں نے ہزاروں کے لشکر سے جنگ کی۔ اس جنگ میں حق تاریخ کے حافظے میں محفوظ ہوگیا اور تمام بشریت کیلئے نمونہ بن گیا۔

بے شک یہ تاریخ ساز جنگ امام حسین(ع) کے جاں نثار صحابیوں کے مرہون منت ہے کہ جنہوں نے ایثار امام(ع) کی پیروی کرتے ہوئے ظلم و ستم کی حاکمیت کو قبول نہیں کیا۔

انہی اصحاب کی امام حسین(ع) نے ہمیشہ ان کے ایمان اور جوانمردی کی تعریف کی۔

اس کتاب میں واقعہ کربلا کے جاں نثاروں کے حالات زندگی بیان کئے گئے یہ کتاب انتہائی عام فہم اور سلیس ہے اور اس کی تدوین میں معتبر منابع سے استفادہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کتاب اصحاب امام حسین(ع) از مدینہ تا کربلا کو بوستان کتاب پبلشرز نے چھٹی بار شائع کیا ہے۔

660991

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں