خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Tuesday, October 10, 2017 خبر کوڈ : 69652

نیویارک میں مسجد سلیمانیہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
بین الاقوامی: نیویارک کے علاقہ لانگ آئلینڈ میں مسجد سلیمانیہ کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے ترکی کی ایک نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ترک مہاجرین نیویارک کے علاقہ لانگ آئلینڈ میں ایک مسجد تعمیر کرنا چاہتے ہیں اس مسجد کا نام مسجد سلیمانیہ ہوگا اور یہ مسجد امریکہ کی اسلامی یونین کے زیر نظر کام کرے گی۔

امریکہ میں اسلامی یونین کے ایک عہدیدار وسیرجان نے اس مسجد کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم گذشتہ کئی سالوں سے یہ مسجد تعمیر کرنا چاہتے تھے اور یہی مسجد اس علاقے میں پہلی مسجد ہوگی جو اس علاقے کے مسلمانوں کیلئے عبادت گاہ اور ان کیلئے دینی تعلیم کا مرکز ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا اس مسجد کی تعمیر کیلئے دو ملین پانچ لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا اس مسجد کی تعمیر کیلئے لوگوں سے مالی امداد لی جائے گی۔ انہوں نے کہا 8 اکتوبر 2017 کو اس مسجد کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

660668

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں