خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۷ آذر ۱۳۹۶

الاثنين ٣٠ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Monday, December 18, 2017

وقت :   Tuesday, October 10, 2017 خبر کوڈ : 69655
حجۃ الاسلام فرحزاد:
اللہ تعالیٰ بلا اورمصیبت کے ذریعےمومن کا امتحان لیتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ قم کےاستاد نےاس مطلب کہ اللہ تعالیٰ چونکہ مومنین سے محبت کرتا ہے لہذا بلا اورمصیبت کے ذریعے ان کا امتحان لیتا ہے، کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبتوں کے وقت اللہ تعالیٰ کی پناہ لینی چاہیے کیونکہ جو دنیا میں صبروشکیبائی اختیار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پردرود وسلام بھیجتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے 9اکتوبر کو حرم مطہرحضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں عزاداری کے پروگرام سے اپنے خطاب کے دوران تواضح کے موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی مومن وہ ہے کہ جو دوسروں کو اپنے سےبہترسمجھے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ روایات میں آیا ہےکہ جوشخص اپنےآپ کو دوسروں سےحقیرسمجھے اس کا مقام بالاتر ہے اورجوشخص اپنے آپ کو دوسروں سے بالاترسمجھتا ہے وہ غروراورتکبررکھتا ہے لہذا وہ گھٹیا ترین شخص ہے۔

حجۃ الاسلام فرحزاد نےصبرکےمقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ انسان کو کبھی بھی اپنے رب سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ مصیبتوں اوربلاوں کے ذریعے انسانوں کا امتحان لیتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ تمام انسانوں کی زندگی میں مصیبتیں اوربلائیں موجود ہیں اورجولوگ مصیبتوں اوربلاوں پرصبرکرتے ہیں وہ دنیا ورآخرت کی سعادت پرفائزہوتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے واقعہ عاشورا کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے بہت زیادہ صبرکیا ہے اورواقعہ عاشورا میں یہ صبراپنےعروج پرپہنچ گیا تھا۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ حضرت ام البنین علیہا السلام کے چاربیٹےعاشور کے دن شہید ہوئے تھے لیکن آپ نے ان مصیبتوں کے مقابلے میں صبرکا دامن نہیں چھوڑا تھا۔

661128

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی

شبستان نیوز : آیت اللہ مبلغی نے کہا ہے کہ اعلیٰ اقدار اور نیک کاموں کو ترجیح دینے کے حوالے سے دین کی نظریے کو سامنے نہ رکھنا خدا پر افتراء باندھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

منتخب خبریں