خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Tuesday, October 10, 2017 خبر کوڈ : 69661
حجۃ الاسلام سید مسعود طباطبائی:
اگرمعاشرے سے حیاء کا خاتمہ ہوجائے تو ولایت کی روح بھی ختم ہوجاتی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایک دینی اسکالرنےکہا ہےکہ اگرمعاشرے سےحیاء کا خاتمہ ہوجائے تو ولایت کی روح بھی ختم ہوجاتی ہے اورپھردشمن ہمارے بچوں سے دین چھین لیتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ اصفہان کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام سید مسعود طباطبائی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ اولاد کی صحیح تربیت کی ذمہ داری والدین پرعائد ہوتی ہے اورموجودہ معاشرہ انسان کی صحیح تربیت نہیں کرسکتا ہے مگریہ کہ اولاد ایک ایسے گھرانے میں ہو کہ جس نے شہید حججی جیسے شہید کی تربیت کی ہو۔

انہوں نے سورہ مبارکہ نورکی 35نمبرآیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس آیہ میں حیاء کے تقریبا 15راستے بتائے گئے ہیں۔اگرمعاشرے سے حیاء کا خاتمہ ہوجائے تو پھرولایت کی روح بھی ختم ہوجاتی ہے اورپھردشمن ہمارے بچوں سے دین کو چھین لیتا ہے۔

حجۃ الاسلام طباطبائی نےمزید کہا ہےکہ باپ اپنی اولاد اورگھروالوں کی دینی تربیت میں اہم کردارادا کرتا ہے اورقیامت کے دن باپ سے سوال ہوگا کیونکہ باپ گھروالوں کی معیشت کا ذمہ دارہ ہے بنابریں والدین کی گردن پربہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ اپنی اولاد کے دین کا خیال کریں اوراگرآپ نے تو اپنی ذمہ داری انجام دی لیکن اولاد اورگھروالوں نے اس پرعمل نہ کیا تو اس وقت تمہاری داستان بھی حضرت نوح علیہ السلام جیسی داستان ہوگی۔

661187

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں