خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69668
اقوام متحدہ:
یمن میں جنگ کے نتیجے میں اس ملک کی عوام کو رنج والم کےعلاوہ کچھ نہیں ملا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: یمن کے امورمیں اقوام متحدہ کےنمائندے نےخبردارکرتے ہوئےکہا ہے کہ یمن کی جنگ میں کسی کوکوئی فتح حاصل نہیں ہوئی ہے اورفقط اس ملک کے لوگوں کے رنج والم میں اضافہ ہوا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے آناٹولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کےامورمیں اقوام متحدہ کے نمائندے نےخبردار کیا ہے کہ اس ملک کو ایک انسانی بحران کا سامنا ہے لیکن طرفین ابھی تک قدرت اورطاقت کے حصول کے درپے ہیں۔

 اسماعیل ولد شیخ احمد نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست میں کہا ہےکہ یمن کی جنگ میں کوئی بھی فاتح نہیں ہے اوراس جنگ میں شکست کھانے والوں نے فقط اس ملک کےعوام کے رنج والم میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ یمن کی عوام اگرچہ فقیرسےفقیرہوتی جارہی ہےجبکہ اس ملک کے راہنما امیرہوتےجارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اس بحران کے خاتمے کے لیے کوئی راہ حل تلاش کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

شیخ احمد نےکہا ہے کہ یمن میں جنگ کرنے والے گروہ کسی بھی سمجھوتے میں نفع حاصل نہیں کریں گےکیونکہ کسی قسم کے سمجھوتے کی صورت میں کوئی بھی یمن کا اقتدارحاصل نہیں کرسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کےبشردوستانہ رابطہ امورکے دفترمیں آپریشن امورکےسربراہ جان گینگ نےاپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ تقریبا 15ملین یمنی صاف پانی یا میڈیکل کی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ تقریبا سات ملین افراد بھوک کا شکار ہیں اورچارلاکھ ساٹھ ہزاربچےغذائی بحران سےدوچار ہیں۔

661464

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں