خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69669

سعودی عرب کی پالیسیوں کی شکست پرصہیونی حکومت کی تشویش
خبررساں ایجنسی شبستان: اس طرح معلوم ہوتا ہےکہ صہیونی حکومت سعودی عرب کےحالات اور اس کی ملکی اورغیرملکی پالیسیوں میں موجود بد نظمیوں بہت زیادہ پریشان ہےکہ جو مشرق وسطیٰ میں اس حکومت کے علاقائی منصوبے کے لیے ایک بہت بڑا نقصان شمارہوتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق الوطن نے تحسین الحلبی کے تحریرکردہ آرٹیکل کو شائع کرتے ہوئےلکھا ہےکہ اسرائیل کے قومی سلامتی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کےتوسط سے شائع ہونے والی رپورٹ میں آیا ہےکہ سعودی عرب کی حکمت عملیوں نے بہت زیادہ نقصانات اٹھائے ہیں اورایران کی کامیابیوں اورکارناموں کے مقابلے میں یہ علاقے میں اپنا مقام کھوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ شام اورعراق میں سعودی عرب شکست کھا چکا ہے اوراس وقت وہ قطرکے ساتھ تنازعہ اوربہت زیادہ ملکی مشکلات سے دوچارہے۔

اس نے سعودی عرب کونصیحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں کے ساتھ براہ راست جنگ کرنےسے اجتناب کرے، کیونکہ یہ موضوع شام، ایران اورحزب اللہ کی قیادت میں اسلامی اورعربی طاقت کے استحکام کا باعث بنا ہےاورعراق بھی اب ان پراعتماد کررہا ہے۔

 سعودی عرب کے بارے میں صہیونی حکومت کی پریشانی کے ساتھ ریاض اورواشنگٹن کے روابط بھی سرد مہری کا شکار ہیں گویا کہ امریکہ فقط سعودی عرب کے مال ودولت کو ہتھیانے کی فکر میں ہے یہاں تک کہ اگروہ سعودی عرب کی تباہی کا ہی باعث بن جائے کیونکہ اپنے دوستوں کی حمایت کو جلب کرنے اوراپنے دفاع کے لیے مال ودولت کےعلاوہ آل سعود کے پاس کوئی اورذریعہ ہے۔

صہیونی حکومت جانتی ہے کہ خطےکی تمام پالیسیوں سے ریاض کی پسپائی ایران اوراس کے اتحادیوں کی طاقت میں اضافے اورصہیونی حکومت کے مدنظرتمام عسکری اورسیاسی منصوبوں کی تباہی کا سبب بنے گی۔

صہیونی حکومت کا عقیدہ ہےکہ ملک سلمان کا روس کا دورہ ایران اورشام کےحوالے سے اس کی پالیسیوں میں میانہ روی کا باعث بنےگا کیونکہ پیوٹن کے اصلی مفادات شام کے خلاف جنگ کو خاموش کرنے اورایران کےخلاف کشیدگی کوکم کرنے سے مربوط ہیں۔

اسرائیل کے بعض تجزیہ نگاراس نتیجےپرپہنچے ہیں کہ یہ پیوٹن ہے کہ جو ملک سلمان کو متاثر کرےگا کیونکہ روس کی بجائے اس سعودی بادشاہ کو روس کی زیادہ ضرورت ہے۔

661408

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں