خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ بهمن ۱۳۹۶

الاثنين ٤ جمادى الثانية ١٤٣٩

Monday, February 19, 2018

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69670

روہینگیا کےمسلمانوں کےحالات کاجائزہ لینےکےلیےعیسائی پاپ کا میانماراوربنگلادیش کا دورہ
خبررساں ایجنسی شبستان: ویٹیکن نےمیانمار میں مسلمانوں کےخلاف ہونے والےمظالم کا جائزہ لینے کےلیے پاپ فرانسیس کے اس ملک کے دورےکے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے ویٹیکن ریڈیو کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ ویٹیکن نےاعلان کیا ہے کہ پاپ فرانسیس 26نومبرسے 2دسمبرتک میانماراوربنگلادیش کا دورہ کریں گے اوروہ اپنے اس سفرکے دوران اس ملک کے عشائے ربانی کے دو پروگراموں میں شرکت کریں گے اوراسی طرح بنگلادیش کے سفرکے دوران بھی وہ عشائے ربانی کےایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔

ویٹیکن کی جانب سے پیش کیے جانے والے پروگرام کے تحت پاپ 27نومبرکو یانگون شہرمیں داخل ہوں گے اوراس کے بعد وہ (نایپیداو) نامی شہرمیں میانمارکےصدر(ہٹین کیاو) اوراس کی وزیر خارجہ ( آنگ سان سوچی) سےملاقات کریں گے۔ اسی طرح وہ میانمار کی فوج کے اعلیٰ افسروں سے بھی  ملاقات کریں گے اورپھروہ میانمارکے سیاستدانوں اورسفارت کاروں کے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

میانمارکے سفرکے بعدہ وہ بنگلادیش بھی جائیں گے کہ جہاں پروہ اس ملک کے حکام اوردیگر عہدیداروں سےملاقاتیں کریں گے۔

قابل ذکرہےکہ آج یانگون شہرکے ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں دسیوں ہزارافراد نے اجتماع کرکے میانمارمیں مذہبی وحدت کا ثبوت پیش کیا ہےکہ جس میں بدھ مت پادریوں، عیسائیوں، ہندووں اورمسلمانوں نے بھی شرکت کی ہے اورروہینگیا کے مسلمانوں کےخلاف میانمارکی سیکیورٹی فورسز کےمظالم کے خاتمےکے لیے دعا کی ہے۔

661412

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جاودان:

متقی لوگ بہشت میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کریں گے

سماجی: آیت اللہ جاودان نے کہا کہ قرآن کریم متقی لوگوں کی صفات کو یوں بیان کرتا ہے کہ بہشت کے مقامات متقی لوگوں کی مرضی کے مطابق ہوں گے۔

منتخب خبریں