خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69672
حجۃ الاسلام عالی:
دشمن،سائبرسپیس کے ذریعے جوانوں پرایک نیا دین مسلط کرنےکی کوشش کررہا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام مسعود عالی نےکہا ہے کہ سائبرسپیس کا خطرہ فقط دوستوں کی تلاش اوروقت کےضائع کرنےکا نام نہیں ہے بلکہ دشمن پلاننگ کے تحت ہماری جوان نسل پر ایک نیا دین، نیا اخلاق اورنئی ثقافت مسلط کرنے کے درپے ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ اصفہان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ کےاستاد حجۃ الاسلام مسعود عالی نےمحکمہ تعلیم کےاساتذہ اوروالدین کےاجتماع میں شیطان کی جانب سے مومنین پرآفات مسلط کرنے کو آخرالزمان کی ایک علامت قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ ان آفات کی اصلی توجہ خاندان ہیں۔ خاندان، تربیت کا مرکز اورماں خاندان کا مرکز ہے اوراگریہ تعلق اورارتباط کمزورہو جائیں اور محبتیں کم ہوجائیں تو خاندان کی بنیاد متزلزل ہوجائےگی اورپھراس کے نتیجے میں والدین اوراولاد کے درمیان احترام کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے موبائل فونزاورسائبرسپیس کو والدین کےتربیتی رقیب قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم سائبر سپیس کی سہولیات کا انکارنہیں کرتے ہیں تاہم ان سائبرسپیس اورنیٹ ورکس کا کنٹرول ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کے خطرات اورنقصانات ، ان کی اچھائیوں سے زیادہ ہیں۔

حجۃ الاسلام عالی نےسیٹلائٹ چینلز اورسائبرسپیس کو خاندان کی بنیاد کو متزلزل کرنےکا سبب قرار دیتےہوئےکہا ہےکہ سائبرسپیس کا خطرہ فقط دوستوں کی تلاش اوروقت ضائع کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ دشمن پلاننگ کے تحت ہماری جوان نسل پرایک نیا دین، نیا اخلاق اورنئی ثقافت مسلط کرنے کے درپے ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ بعض گھرانےمذہبی ہیں لیکن وہ اولاد کی تربیت میں کامیاب عمل نہیں کرتے ہیں۔ بعض گھرانون کی مشکل یہ ہے کہ وہ دینی عمل تو انجام دیتے ہیں لیکن دینی اخلاق نہیں رکھتے ہیں کیونکہ مہربانی اوردرست کرداراولاد کی تربیت میں موثرکردارادا کرتے ہیں۔

661473

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں