خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۳ آذر ۱۳۹۶

الخميس ٢٦ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Thursday, December 14, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69673
آیت اللہ قرہی:
انسانی قوتوں کواللہ کی بندگی کی جانب حرکت کا ذریعہ ہونا چاہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ قرہی نے کہا ہےکہ وجودی قوتوں کی شناخت کواللہ کی بندگی کی جانب حرکت کا ذریعہ ہونا چاہیے وگرنہ انسان کی معلومات تو اس کی تباہی کے لیے ایک عظیم حجاب بن سکتی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ امام مہدی(عج) کے بانی آیت اللہ روح اللہ قرہی نے 10اکتوبربروزمنگل کو اپنے درس اخلاق میں کہا ہے کہ اللہ کی بندگی تک پہنچنے کے لیے انسان کواپنی وجودی قوتوں کو پہچاننا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ وجودی قوتوں کی شناخت کواللہ کی بندگی کی جانب حرکت کا ذریعہ ہونا چاہیے وگرنہ انسان کی معلومات تو اس کی تباہی کےلیےایک بہت بڑا حجاب بن سکتی ہیں۔

آیت اللہ قرہی نے کہا ہےکہ جب انسان اپنی وجودی قوتوں کے بارے میں صحیح آگاہی حاصل کرلے اورپھراس کی بنیاد پرعمل اورحرکت کرے تووہ جتنا بھی آگے بڑھتا جائے گا اللہ کے مقابلے میں اپنے فقیراورہیچ ہونے کی زیادہ معرفت حاصل کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس صحیح آگاہی اوراس پرعمل کے لیے ہمیں امام کی پیروی کرنی چاہیے کہ جو ہمیں عمل کی کیفیت اوراس کی آگاہی کا معیاربتاتا ہے۔

حوزہ علمیہ امام مہدی(عج) کے بانی نے نفس کووجود کی ایک قوت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نفس کی شناخت کی بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ انسان کا نفس گناہ اورپلیدی کو اس کے لیے زیبا اورثواب بنا کرپیش کرتا ہے تاکہ وہ شخص غیرخدا کی جانب لےکرجائے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ عقلمند انسان احتیاط سےکام لیتا ہےجب تک تمہارا ہاتھ ائمہ معصومین علیہم السلام کے ہاتھ میں نہ ہو تو اس وقت احتیاط سےکام لینا چاہیے۔

661416

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں درجنوں فلسطینی زخمی

خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح غزہ پر شدید ترین فضائی حملے کیے۔ اگرچہ بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم سیکورٹی و طبی ذرائع کا کہنا ہے شمالی غزہ کا علاقہ اسرائیل کے حملوں کا مرکز تھا۔

منتخب خبریں