خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69675

یمن: عدن کی بڑی مسجد کے امام جماعت دہشت گردی میں جاں بحق
شبستان نیوز : چند گھنٹے پہلے عدن کی ایک بڑی مسجد کے امام جماعت دہشت گردی کا شکار ہو گئے۔ دہشت گردوں نے ان کی کار میں بم نصب کر رکھا تھا۔

شبستان نیوز ایجنسی نے نیوز چینل ’’یمن فویس‘‘ کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ یمن میں عدن کی ایک بڑی مسجد کے امام جماعت دہشت گردی کا شکار ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسجد الشیخ زاید کے خطیب اور امام جماعت کی گاڑی علاقہ ’’شیخ عثمان ‘‘ میں دھماکے سے پھٹ گئی  اور وہ جاں بحق ہو گئے۔ شیخ عثمان جنوبی یمن میں واقع عدن کا ایک علاقہ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ بم مسجد الشیخ زاید کے خطیب اور امام جماعت کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے وہ جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ شیخ یاسین الحوشبی العدنی عدن کے بڑی مساجد میں سے ایک کے خطیب اور امام جماعت تھے۔ وہ جیسے ہی اپنے گھر سے نکلے اور گاڑی میں سوار ہوئے تو ان کی گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں انہیں گہرے زخم آئے اور وہ ہسپتال پہنچے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے مسلح افراد مساجد کے بہت سے ائمہ جماعت اور خطباء حضرات  کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

661526

 



تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں