خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69678

خاندان اور معاشرے میں قرآنی طرزِ فکر ضروری ہے
شبستان نیوز : شہر چہار محال و بختیاری میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا ہے کہ قرآن مجید فقط قرآنی مقابلوں اور خوش الحان تلاوتوں کے لیے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ اسے اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیے۔ زندگی، خاندان اور معاشرے میں قرآنی طرزِ فکر کا موجود ہونا اشد ضروری ہے۔

کُرد سے شبستان نیوز ایجنسی کے  نمائندے کی رپورٹ :

صوبے میں نمائندہ ولی فقیہ اور شہر کُرد کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد علی نکونام نے گذشتہ شب قرآن مجید کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر قرآن مجید کا جو حق ہے وہ بخوبی ادا نہیں ہو رہا۔

انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ ہمارے پاس قرآن کے حوالے سے کام کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور بہت سے وسائل بھی ہمیں میسر ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ پوری بنی نوع انسان کے قرآن سے آشنا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں تا کہ معاشرے کے اندر قرآنی طرزِ  فکر اور قرآنی طرزِ حیات رائج اور لاگو ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اندر انقلاب اسلامی کی آمد سے پہلے ایرانی معاشرہ قرآن سے جدا معاشرہ تھا۔ اب انقلاب اسلامی کی برکت سے قرآن کے مختلف شعبوں میں ہم نے بہت ترقی کر لی ہے اور بہت سے قرآنی شعبوں میں سب سے آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید فقط قرآنی مقابلوں اور خوش الحان تلاوتوں کے لیے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ اسے اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیے۔ زندگی، خاندان اور معاشرے میں قرآنی طرزِ فکر کا موجود ہونا اشد ضروری ہے۔

661492

 



تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں