خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69680

امام سجاد (ع) نے عاشورا کے نتیجہ خیز ہونے میں اہم کردار ادا کیا
شبستان نیوز : ایرانی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امام سجاد علیہ السلام کا، واقعہ عاشورا میں اہم کردار رہا ہے کیوں کہ انہوں نے واقعہ عاشورا کے نتیجہ خیز ہونے میں اہم کردار ادا کیا اور اس عظیم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا۔

جنوبی کرمان سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

ایرانی فوج کے ایک عہدیدار حجت الاسلام اسحاق حقانی نے آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام سجاد علیہ السلام کے مقام و مرتبے کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امام سجاد علیہ السلام واقعہ کربلا کے بعد اپنا کردار ادا نہ کرتے تو اس عظیم واقعے کہ وہ اثرات نہ ہوتے جو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ امام سجاد علیہ السلام نے اس واقعے کے موثر ہونے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد جو ذمہ داری ان پر عائد ہوتی تھی اسے بخوبی انجام دیا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا  کہ امام سجاد علیہ السلام کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت صبر و تحمل ہے جس کا مظاہرہ  انہوں نے اتنے عظیم مصائب کے مقابلے میں کیا۔ اور ان لوگوں کے سامنے صبر کیا جنہوں نے آپ کے ساتھ جفا کی اور آپ کی بے حرمتی کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خداوند کی مصلحت کے تحت آپ واقعہ کربلا میں بیمار ہو گئے تا کہ کربلا کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں آپ کے کندھوں پر اس واقعہ کی بقاء اور حفاظت کی ذمہ داری ڈالی جائے۔

661490

 



تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں