خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69681

قرآن پر عمل انسان کے انفرادی اور اجتماعی طرزِ حیات کی اصلاح کرتا ہے
شبستان نیوز : صوبہ البرز کے گورنر نے قرآن مجید کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید پر عمل کرنے سے انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں نکھار آ جاتا ہے۔

البرز سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

صوبہ البرز کے گورنرمحمد علی نجفی نے آج قرآن مجید کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن نور، معرفت، شفا، نصیحت ہے اور شفاعت کرنے والا ہے۔

محمد علی نجفی نے قرآن کریم اور بالخصوص قرآنی معاشرے کے حوالے سے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی خواہشات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم نے اس بات پر بہت زور دیا ہے کہ معاشرے کی بنیاد قرآن کے اصولوں پر ہونی چاہیے اور قرآن کی آیات میں تدبر ا ور غور و فکر موجود ہونی چاہیے۔

محمد علی نجفی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب بھی انسان قرآن مجید کو اپنی زندگی میں لاگو کرتا ہے تو اس کی انفرادی اور معاشرتی زندگی کی اصلاح ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ علماء اس حوالے سے اہم ذمہ داری کے حامل ہیں کہ وہ جوانوں کو اس حوالے سے آگاہ فرمائیں۔

انہوں اس بات کا اظہار بھی کیا کہ معاشرتی مسائل آج کے زمانے کے اہم ترین مسائل میں سے ہیں۔ اس سلسلے میں اگر قرآن میں غور و فکر و تدبر سے کام لیا جائے تو ہماری بہت سی معاشرتی مشکلات ختم ہو سکتی ہیں۔

661483

 



تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں