خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ تیر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٥ ذو القعدة ١٤٣٩

Tuesday, July 17, 2018

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69683

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاری
خبررساں ایجنسی شبستان فلسطینی قیدیوں سے متعلق مرکز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں الخلیل کے علاقوں یطا اور بیت امر سے ایک تیس سالہ خاتون اور ایک چودہ سالہ نوجوان کو اغوا کر لیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے دو، اور بیت لحم سے ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجی، مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لینے کے علاوہ فلسطینیوں کے لئے مسائل بھی پیدا کر رہے ہیں جبکہ غاصب صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔

صیہونی فوج نے اسی طرح مقبوضہ جنوبی فلسطین میں فلسطینیوں کے علاقے النقب میں فلسطینیوں کے تین مکانات کو مسمار کر دیا۔

صیہونی فوجیوں نے گذشتبہ سال اس علاقے میں فلسطینیوں کے ایک ہزار، ایک سو، اٹھّاون رہائسی مکانات کو مسمار کر دیا تھا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام سید محمود علوی:

ایران،عالمی کفرکےساتھ جنگ کا علمبردارہے

خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےانٹیلی جنس کے وزیرنےکہا ہے کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران عالمی کفرکے ساتھ جنگ کا علمبرداربنا ہوا ہے اوردشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبورنہیں کرسکتا ہے۔

منتخب خبریں