خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۷ آذر ۱۳۹۶

الاثنين ٣٠ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Monday, December 18, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69686

الحویجہ کی آزادی کا اعلان
خبررساں ایجنسی شبستان عراقی فوج نے سرکاری سطح پر عراق کے صوبہ کرکوک کے مغربی شہرالحویجہ کی دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزادی کا اعلان کیا ہے.

عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے کمانڈرعبدالامیر یارالله نے کہاہے  کہ الحویجہ شہر کو داعش کے دہشت گردوں سے مکمل طورپر آزاد کرالیا گیا ہے۔

حشدالشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ عراقی فوج اور رضاکار فورسز نے مغربی کرکوک میں داعش کے خلاف آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اور اب یہ علاقہ انسانیت کے دشمن اور انسان نما درندوں سے مکمل طور پر پاک ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے مغربی کرکوک کے الریاض نامی علاقے سمیت 161 دیہاتوں کو بھی داعش کے درندوں سے آزاد کرالیا ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ الحویجہ  کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی

شبستان نیوز : آیت اللہ مبلغی نے کہا ہے کہ اعلیٰ اقدار اور نیک کاموں کو ترجیح دینے کے حوالے سے دین کی نظریے کو سامنے نہ رکھنا خدا پر افتراء باندھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

منتخب خبریں