خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۷ آذر ۱۳۹۶

الاثنين ٣٠ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Monday, December 18, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69687
حجت الاسلام محسن قرائتی:
خواہران کو انتہائی مگن کے ساتھ تعلیم پر توجہ دینی چاہئے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور مبلغ حجت الاسلام محسن قرائتی نے کہا طالبات کو ہمت کے ساتھ علم حاصل کرنا چاہئے اور ان میں خلوص بھی ہونا چاہئے تاکہ وہ دینی اور اعتقادی شبہات کے جوابات دے سکیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام محسن قرائتی نے 10 اکتوبر 2017 جامعۃ الزہرا قم میں دینی طالبات کے خصوصی درس اخلاق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جو چیز ہمارے اعمال کو با قیمت بناتی ہے وہ نیت ہے۔

انہوں نے پیغمبر اسلام(ص) کی حدیث "انما الاعمال بالنیات" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اگر ہر نیک کام میں ہماری نیت خالص ہوتو اس خداوند عالم راضی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں علم حاصل کرنے کیلئے بھی اپنی نیت کو خالص کرنا چاہئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں نماز کمیٹی کے سربراہ نے کہا بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اخلاص اور خلوص نیت انتہائی سادہ چیز ہے یہ تو کوئی مشکل نہیں ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اعمال میں اخلاق پیدا کرنا انتہائی مشکل امر ہے اور اسے حاصل کرنے کیلئے ریاضت کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام قرائتی نے کہا صرف سند حاصل کرنے کیلئے علم حاصل نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا دینی طلاب اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو اس بات کی طرف توجہ کرنی چاہئے کہ وہ فائدہ مند درس پڑھیں جس طرح کہ ارشاد خداوندی ہے "وَ یَتَعَلَّمُونَ ما یَضُرُّهُمْ وَ لا یَنْفَعُهُمْ" وہ ہمیشہ ایسی چیزوں کا علم حاصل کرتے جو انہیں نقصان پہنچاتیں اور ان کے لئے فائدہ مند نہ ہوتیں۔

661623

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی

شبستان نیوز : آیت اللہ مبلغی نے کہا ہے کہ اعلیٰ اقدار اور نیک کاموں کو ترجیح دینے کے حوالے سے دین کی نظریے کو سامنے نہ رکھنا خدا پر افتراء باندھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

منتخب خبریں