خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69689
حجت الاسلام فرحزاد:
خداوند عالم مومن کا مصیبت کے ذریعے امتحان لیتا ہے
سماجی: ایران کے نامور خطیب اور دینی علوم کے استاد نے کہا خداوند عالم چونکہ مومنین سے محبت کرتا ہے اس لئے مصیبتوں کے ذریعے ان کا امتحان لیتا ہے انہوں نے کہا مصیبتوں کا سامنا کرتے وقت انسان کو خدا کی پناہ لینی چاہئے کیونکہ خداوند عالم دنیا میں صبر کرنے والوں پر درود بھیجتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام فرحزاد نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س) قم میں مجلس امام حسین(ع) سے خطاب کرتے ہوئے تواضع کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا حقیقی مومن وہ ہے جو دوسروں کو اپنے سے بہتر سمجھے۔

انہوں نے مزید کہا روایات میں آیا ہے کہ جو شخص اپنے آپ کو دوسروں سے چھوٹا سمجھے وہ بڑا شخص ہے اور جو اپنے آپ کو دوسروں سے بڑا سمجھے وہ بڑا شخص ہے۔

انہوں نے مقام صبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا انسان کو کبھی خدا سے ناامید نہیں ہونا چاہئے خدا مصیبتوں کے ذریعے انسانوں کا امتحان لیتا ہے۔

حجت الاسلام فرحزاد نے کہا تمام انسانوں کی زندگی میں مصیبتیں ہیں اور مصیبتوں کے مقابلے میں صبر کرنے والے افراد دنیا اور آخرت میں خوشبختی حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے واقعہ عاشورا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا واقعہ عاشورا میں حضرت زینب(س) کا صبر بہت بڑا تھا اور عاشور کے دن تو حضرت زینب(س) کا صبر اپنی انتہا کو پہنچ گیا تھا۔

661128

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں