خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۶

السبت ١ صفر ١٤٣٩

Saturday, October 21, 2017

وقت :   Wednesday, October 11, 2017 خبر کوڈ : 69690

الازہر یونیورسٹی کے چانسلر کی جانب سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی مذمت
بین الاقوامی: الازہر یونیورسٹی کے چانسلر نے بیانیہ صادر کرکے غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل الیوم السابع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ الازہر یونیورسٹی کے چانسلر نے بیانیہ صادر کرکے حالیہ دنوں میں مسجد الاقصی اور مسجد ابراہیمی پر غاصب صہیونیوں کے بار بار حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

الازہر یونیورسٹی کے چانسلر کے اس بیانئے میں آیا ہے کہ فلسطینیوں کی سرزمین اور ان کے مقدسات ان سے متعلق ہیں اور وہ قابل تقسیم نہیں ہیں اور تمام بین الاقوامی قوانین صہیونیوں کو تاکید کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے اس حق کا احترام کریں کیونکہ مقدس مقامات کی توہین اور ان میں دخل و تصرف جرم شمار ہوتا ہے۔

اس بیانئے میں تمام بین الاقوامی شخصیات اور اداروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں بار بار توہین کی مذمت کریں کیونکہ مقدس مقامات کی توہین سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

661594

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے

شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

منتخب خبریں