خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Thursday, October 12, 2017 خبر کوڈ : 69691
ولید معلم:
شام، ماسکو اور دیگر اتحادیوں کی حمایت سے مکمل فتح کے بہت نزدیک ہے
بین الاقوامی: شام کے وزیرخارجہ نے کہا دمشق، روس اور دیگر اتحادیوں کی مدد سے فیصلہ کن فتح کے بہت قریب ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ شام کے وزیرخارجہ ولید معلم نے روس کی ایک کمیٹی سے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم روس اور دیگر اتحادیوں کی مدد سے فیصلہ کن فتح کے بہت قریب ہیں۔

انہوں نے روس کے نائب وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ماسکو اور دمشق کے درمیان اقتصادی تعاون کیلئے ایک ادارہ تشکیل دیا جانا چاہئے۔

شام کے وزیرخارجہ نے مزید کہا شام کا بحران اب حل ہونے کے نزدیک ہے اور دمشق نے اب اس جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو کیلئے اقدامات کرنے شروع کردئیے ہیں۔

ولید معلم نے کہا دمشق اور ماسکو کے درمیان اقتصادی معاہدے ہوچکے ہیں اگر ان معاہدوں پر جلد عمل در آمد شروع ہوگیا تو شام کی اقتصادی صورت حال میں بھی بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔

661536

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں