خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ بهمن ۱۳۹۶

الاثنين ٤ جمادى الثانية ١٤٣٩

Monday, February 19, 2018

وقت :   Thursday, October 12, 2017 خبر کوڈ : 69692
ولید معلم:
داعش مخالف امریکی اتحاد شام میں داعش کے سوا ہر چیز کو نابود کررہا ہے
سیاسی: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے وزیرخارجہ ولید معلم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ماسکو ان افراد سے مقابلہ کرے گا جو شام پر کیمیائی ہتھیاروں کا الزام عائد کرتے ہیں لیکن اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرتے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض غیرملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاورف نے شہر سوچی میں اپنے شامی ہم منصب ولید معلم سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس ملاقات میں کہا ماسکو ان ممالک یا شخصیات کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا جو شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام تو عائد کرتے ہیں لیکن اس کا کائی ثبوت پیش نہیں کرتے۔

شام کے وزیرخارجہ ولید معلم نے کہا کرد تیل کے ذخائر پر کنٹرول کرنے کیلئے شامی افواج سے برسرپیکار ہیں لیکن انہیں معلوم ہے کہ دمشق انہیں ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ وہ شام کی حاکمیت کے خلاف اقدامات کریں۔

شام کے وزیرخارجہ نے کہا دمشق کا مطالبہ ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں کام کرنے والا داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد ختم ہو کیونکہ اس اتحاد نے شام میں داعش کے سوا ہرچیز کو نابود کیا ہے۔

661701

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جاودان:

متقی لوگ بہشت میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کریں گے

سماجی: آیت اللہ جاودان نے کہا کہ قرآن کریم متقی لوگوں کی صفات کو یوں بیان کرتا ہے کہ بہشت کے مقامات متقی لوگوں کی مرضی کے مطابق ہوں گے۔

منتخب خبریں