خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Thursday, October 12, 2017 خبر کوڈ : 69696
آیت اللہ علی خاتمی:
نماز انسان کو برے اعمال انجام دینے سے روکتی ہے
سماجی: ایران کے صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور شہر زنجان کے امام جمعہ نے کہا نماز روح کی نورانیت اور پاکیزگی کی باعث ہے اور نماز انسان کو برائیوں اور گمراہیوں سے بچاتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر زنجان کے امام جمعہ آیت اللہ علی خاتمی نے نماز کے موضوع پر ایک سیمینار کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نماز ایسی عبادت ہے جو ابتدا سے لیکر انسان کی زندگی کے آخر تک اس کے ہمراہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا برائیوں سے نجات کیلئے انسان کو نماز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا نماز روح کی پاکیزگی کی باعث ہے۔

صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا انسان کو جس طرح ہوا کی ضرورت ہے اسی طرح اسے نماز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا انسان کو جسم کی سلامتی کیلئے ہوا اور خوراک کی ضرورت ہے اور انسان کو روح کی سلامتی کیلئے نماز کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کوئی عبادت نماز کی جگہ نہیں لے سکتی یہی وجہ ہے جو افراد نماز کی حقیقت کو درک کرلیتے ہیں وہ کبھی اسے چھوڑ نہیں سکتے۔

انہوں نے نماز کے متعلق آئمہ معصومین(ع) کی تاکیدات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا انبیاء کی آخری وصیت نماز کے متعلق ہوئی تھی۔

661814

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں