خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Thursday, October 12, 2017 خبر کوڈ : 69699
آیت اللہ نوری ہمدانی:
خداوند عالم نے شہید حججی کے خاندان کو خاص توفیق عنایت کی ہے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے ادارہ حج و زیارت کے عہدیداروں اور شہید حججی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا شہید حججی کے خاندان کو خداوند عالم نے خاص توفیق عنایت کی ہے انہوں نے اس سال حج کے انتظامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا حج کیلئے انتظامات ہر سال پہلے سے بہتر ہونے چاہئیں تاکہ حج کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و سربلندی محفوظ رہ سکے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے اداہ حج و زیارت کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کاموں کو بہترین انداز میں انجام دینا چاہئے اور مدیریت اسلام کے اہم مسائل میں ہے۔

انہوں نے کہا معاشرے کی مدیریت انبیاء اولیاء الہی اور آئمہ معصومین(ع) اور ان کے جانشینوں کے سپرد کی گئی ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے حج میں مدیریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا حجاج کے امور کو منیجنگ کرنا آسان کام نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہر سال حج کی مدیریت پہلے سال سے بہتر ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا انقلاب اسلامی ایران نے حقیقی اسلام کو زندہ کیا اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسلام کے حقیقی چہرے سے دنیا کو آگاہ کریں۔

انہوں نے شہدا مدافع حرم کی قربانیوں اور بالخصوص شہید حججی شجاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا خداوند عالم نے شہید حججی کے اہل خانہ کو خاص توفیق عنایت کی ہے۔

661855

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام ڈاکٹر حسن رحانی:

زبان اور صحیح کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں

سماجی: ایران کے صدر نے علماء اور مبلغان اسلام کو موجودہ دور میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی زندگی گزار رہے ہیں اچھے اخلاق، اچھے کردار، وعدہ کی پابندی، اور صداقت کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں۔

منتخب خبریں