خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ بهمن ۱۳۹۶

الاثنين ٤ جمادى الثانية ١٤٣٩

Monday, February 19, 2018

وقت :   Thursday, October 12, 2017 خبر کوڈ : 69700
آیت اللہ جعفر سبحانی:
سیاسی مسائل حج کی ادائیگی میں رکاوٹ نہیں بننے چاہئیں
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے کہا فریضہ حج کی ہمیشہ اسلام نے تاکید کی ہے اسلئے ذمہ دار افراد کو چاہئے کہ وہ حج کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے 12 اکتوبر 2017 کو شہر قم میں اپنے دفتر میں ایرانی حجاج کے امور کے سربراہ حجت الاسلام قاضی عسکر اور ادارہ حج و زیارت کے کچھ عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا اس سال ایران میں بعض عناصر حج میں امن و امان کے مسائل پر پراپیگنڈہ کرتے رہے جبکہ اگر اس سال ایرانی حجاج حج کیلئے نہ جاتے تو یقینا آئندہ چند سال تک ایرانی حجاج کو حج تمتع میسر نہ ہوتا۔

آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا اس سال ادارہ حج و زیارت کے عہدیداروں کی حج کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں۔

آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے مصر جیسے ملک کے ساتھ علمی روابط ہونے چاہئیں کیونکہ یہ ملک اہل بیت(ع) کے علوم کی ترویج کا مرکز ہے اور ایران اور مصر کے علمی مراکز کے درمیان روابط بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا ہر سال ہزاروں کی تعداد میں حجاج کرام سعودی عرب کے مہمان ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا ایران اور سعودی عرب کے درمیان اچھے مذہبی روابط ہونے چاہئیں اور سیاسی مسائل کو حج میں نہیں لانا چاہئے۔

انہوں نے امیرالمومنین(ع) کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حج کی ادائیگی بند ہوجائے تو آپ پر خدا کی نظر رحمت منقطع ہوجاتی ہے۔

661902

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جاودان:

متقی لوگ بہشت میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کریں گے

سماجی: آیت اللہ جاودان نے کہا کہ قرآن کریم متقی لوگوں کی صفات کو یوں بیان کرتا ہے کہ بہشت کے مقامات متقی لوگوں کی مرضی کے مطابق ہوں گے۔

منتخب خبریں