خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Tuesday, October 17, 2017 خبر کوڈ : 69776

79 صیہونیوں کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ
شبستان نیوز : آج صبح 79 صیونی غاصب شہریوں نے مسجد الاقصیٰ کے باب المغاربہ کی طرف سے مسجد پر حملہ کر دیا۔

شبستان نیوز نے نیوز چینل ’’قدس پریس‘‘ کے حوالے سے خبر نشر کی  ہے کہ آج منگل 17 اکتوبر کی صبح  اسرائیل کے شدت پسند شہریوں نے غاصب اسرائیلی پولیس کے حمایت سے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کر دیا۔

نیوز چینل قدس پریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 62 غاصب اسرائیلی شہری باب المغاربہ کی طرف سے مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور مسجد الاقصیٰ پر حملہ کر دیا۔ وہ لوگ مختلف گروپوں کی شکل میں آئے اور مسجد کے مختلف حصوں میں گھومتے رہے۔

قدس پریس میں چھپنے والی اس رپورٹ کے رپورٹر  نے یہ بھی بتایا ہے کہ جب یہ لوگ مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے تو اسرائیلی پولیس ان کے ہمراہ تھی  اور ان کی پشت پناہی کر رہی تھی۔ پولیس نے احاطے میں داخل ہو کر اپنے سپاہی نماز پڑھتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان پھیلا دیے۔

اس رپورٹر نے مزید کہا کہ ان شہریوں کے ساتھ ان کے یہودی گائیڈ بھی آئے ہوئے تھے جو انہوں معبد سلیمان کے بارے میں خیالی کہانیاں سناتے رہے۔ چار گھنٹے کے اس حملے کے بعد یہ سب لوگ باب السلسلہ کی طرف سے نکل گئے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب یہودی شہری جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ روزانہ مسجد الاقصیٰ پر حملہ کرتے ہیں۔ یہ حملے صبح سات سے ۱۱ بجے تک اور بعد از ظہر ایک گھنٹے تک جاری رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ غاصب یہودی شہریوں کی طرف مسجد الاقصیٰ پر کیے جانے والے ان حملوں کا سلسلہ کافی عرصے سے شروع ہے۔

663100

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں