خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Tuesday, October 17, 2017 خبر کوڈ : 69777

علماء کو چاہیے کہ وہ طلاق کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کریں
شبستان نیوز : شہر بندر آستارا کی عدالت کے سربراہ نے کہا ہے کہ علماء اور مبلغین منبروں اور تمام ایسی جگہوں پر جا کر جہاں سے خطاب کیا جا سکتا ہے، طلاق کے منفی اثرات کے بارے میں خاندانوں اور جوانوں میں آگاہی پیدا کریں۔

بندر آستارا سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ:

شہر بندر آستارا کی عدالت کے سربراہ احمد عبادی نے معاشرے کے اندر پیدا ہونے والی معاشرتی بیماریوں کو دور کرنے میں علماء کے کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ علماء معاشرے کے اندر پائی جانے والی مختلف قسم کی معاشرتی بیماریوں کو دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

معاشرتی مسائل کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے احمد عبادی نے طلاق کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ طلاق ایک ایسا معاشرتی ناسور ہے جو مسلمان معاشرے کو دیمک کی طرٖح چاٹ جاتا ہے۔ اس کے منفی اثرات جہاں میاں بیوی پر پڑتے ہیں وہاں بچے بھی اس سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علماء ا ور مبلغین کو چاہیے کہ وہ منبر پر جا کر اور جہاں بھی انہیں خطاب کا موقع ملتا ہے مسئلہ طلاق پر ضرور بحث کریں۔ اس کے برے نتائج کو لوگوں اور خصوصاً جوانوں کے سامنے بیان کریں تا کہ لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی پیدا ہو اور معاشرے کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس آگاہی کے حوالے سے مساجد اور منبر ایک اہم پلیٹ فارم ہیں۔

663174

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں