خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, October 17, 2017 خبر کوڈ : 69778

معاشرے کو جانبازوں اور شہداء کی قدردانی کرنی چاہیے
شبستان نیوز : مرکزی صوبے میں نمائندہ ولی فقیہ اور اراک کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ معاشرے کو جانبازوں اور شہداء کی قدردانی کرنی چاہیے۔

اراک سے شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ :

مرکزی صوبے میں نمائندہ ولی فقیہ اور اراک کے امام جمعہ آیت اللہ قربان علی نجف آبادی نے آج نابینا جانبازوں کے ساتھ ایک ملاقات کی۔ یہ تقریب ملکی سطح پر منائے جانے یوم عصائے سفید (White Cane Day) کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کے تمام افراد کو ان افراد کی فداکاری، جانثاری اور قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے۔

انہوں نے آج کے ایرانی معاشرے کے امن و امان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ یہ جو آج ہم پوری طرح امن وامان کی زندگی گزار رہے ہیں اور معاشرے میں کسی قسم کا خوف و خطر نہیں ہے تو یہ سب کچھ ان شیر دل افراد کے ایثار و قربانی کے مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایرانی جانبازوں نے اعلیٰ اسلامی اقدار اور انقلاب اسلامی کی حفاظت کے لیے باطل کے سامنے قیام کیا، استقامت دکھائی اور اپنی عزیز جانوں کو ان اعلیٰ اقدار کی حفاظت کرتے ہوئے قربان کر دیا۔ آج ملت ایران کا یہ فرض بنتا ہے کہ ان جانبازوں کے اس جذبے کی قدر کرے، ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرے اور ان نابینا افراد کے بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرے۔

663160

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں