خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Tuesday, October 17, 2017 خبر کوڈ : 69783
سعید خاتم ساز:
امریکی صدر کی گستاخانہ تقریر نے ملت ایران اور حکام کو متحد کردیا ہے
سیاسی: ایران کے شہر جیرفت میں آزاد اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف گستاخانہ تقریر ملت ایران اور ایرانی حکام کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کرسکتی بلکہ اس تقریر کے بعد ملت ایران اور ایرانی حاکم پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہوگئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر جیرفت میں آزاد اسلامی یونیورسٹی کے طلباء نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی صدر کی گستاخانہ تقریر کے خلاف مظاہرہ کیا ہے جس میں اس شہر کے امام جمعہ نے بھی شرکت کی۔

اس احتجاجی مظاہرے میں آزاد اسلامی یونیورسٹی جیرفت کے چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی صدر کی ہرزہ سرائی سے نہ صرف ملت ایران اور ایرانی حکام کے عزم و ارادے میں تزلزل نہیں آیا بلکہ وہ اس تقریر کے بعد پہلے سے بھی زیادہ متحد ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے نظام کی عظمت اور سربلندی کی علامت ہے اور ہم سب سپاہی ہیں۔

663088

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں