خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Tuesday, October 17, 2017 خبر کوڈ : 69784

شہر رقہ گروہ داعش کے کنٹرول سے مکمل آزاد
بین الاقوامی: انسانی حقوق کے نمائندوں نے خبر دی ہے کہ شہر رقہ گروہ داعش کے کنٹرول سے مکمل آزاد ہوگیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ لندن میں انسانی حقوق کے نمائندوں نے خبر دی ہے کہ شام کا شہر رقہ دہشت گرد گروہ داعش کے کنٹرول سے مکمل طور پر آزاد ہوگیا ہے۔

آج صبح شام کے فوجی ذرائع نے بھی اعلان کیا تھا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں شہر رقہ گروہ داعش کے کنٹرول سے مکمل آزاد ہوجائے گا۔

باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق شامی افواج شہر رقہ کی سڑکوں پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

گذشتہ رات اور آج صبح شہر رقہ کی فوجی اسپتال اور اسٹیڈیم کے اطراف میں جنگ ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ شہر رقہ کی آزادی کے بعد شام میں گروہ داعش کو مکمل شکست ہوگئی ہے کیونکہ رقہ وہ شہر تھا کہ جہاں سے گروہ داعش حملوں کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔

یاد رہے کہ شام اور عراق میں گروہ داعش کو اس سال پے درپے شکستوں کا سامنا ہے اور اس کے زیر کنٹرول علاقے یکے بعد دیگرے آزاد ہورہے ہیں۔

663117

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں