خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Wednesday, October 18, 2017 خبر کوڈ : 69790
ڈاکٹرحسن روحانی:
عوام کی آگاہی اوراستقامت سےٹرمپ کی حالیہ باتیں بےاثرثابت ہوئی ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدرنےامریکی صدرکےحالیہ بیانات کےمقابلےمیں حکمرانوں، پارٹیوں اورلوگوں کی بصیرت اوریکجہتی کی قدردانی کرتے ہوئےکہا ہے کہ لوگوں کی آگاہی اور استقامت کی وجہ سے ٹرمپ کی حالیہ باتیں بے اثرثابت ہوئی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے صدارتی سائٹ کےحوالےسے نقل کیا ہےکہ ایرانی صدرحجۃ الاسلام حسن روحانی نے ثقافتی انقلاب کی اعلیٰ کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ دشمنوں کی مکمل پلاننگ یہ تھی کہ امریکی صدرکے بیانات کے ذریعے ایرانی عوام کو سیاسی اورمعاشی لحاظ سے پریشان اورمایوس کریں لیکن بازاراورمعاشی استحکام نے ثابت کردیا ہے کہ اس وقت غیرملکی دباو کی وجہ سے ایرانی معیشت مضبوط ہوگئی ہوئی ہے اوروہ کسی سےمتاثرنہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کی ابتداء سے ہی امریکہ کی دشمنیوں اورمخالفتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیکن اس کے باوجود کسی امریکی صدرکی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف اس قسم کی بیہودہ اورغلط باتوں کی مثال نہیں ملتی ہے۔ تاہم ان باتوں سے معلوم ہوتا ہےکہ امریکہ کے اندربہت زیادہ اختلافات پائے جاتے ہیں اوراسی طرح وہ خطےمیں ایران کی طاقت میں اضافے اور بین الاقوامی معاملات میں ایران کےاہم کردارپرخوفزدہ ہیں۔

ایرانی صدر نے ایران اورایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدرکے بیانات پرعالمی برادری کے ردعمل کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ جیسے امریکہ کے قدیمی اتحادیوں نے بھی امریکی حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے فوری طورپراس بیانیے کی مخالفت کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کی پابندی اورایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنےکی ضرورت پرزوردیا ہے۔

انہوں نے ایران کے مقابلے میں ایک نئی پلاننگ کےاعلان پرمبنی امریکی حکومت اورصہیونی لابی کے سنگین پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ امریکی صدر کے پاس بے بنیاد اور پرانی باتوں کےعلاوہ کچھ نہیں تھا ۔ بنابریں ایران کی عوام کی وحدت ویکجہتی اورایٹمی معاہدے کی عالمی سطح پرحمایت اورایران کےساتھ تعاون رکھنی کی تاکید امریکی حکومت کے حکام کو اپنی پالیسیوں میں نظرثانی پرمجبورکردے گی۔

ثقافتی انقلاب کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ نےاسلامی نظام اورحکومت پرلوگوں کے اعتماد اورمستقبل کی امید کو دشمنوں کی دشمنیوں کےمقابلےمیں استقامت کے لیےایک عظیم سرمایہ قراردیتے ہوئے امید ظاہرکی ہےکہ تمام ادارے، پارٹیاں اورسیاسی شخصیات لوگوں کےشانہ بشانہ قومی اتحاد ووحدت کے مضبوط کریں گے۔

663225

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں