خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Wednesday, October 18, 2017 خبر کوڈ : 69791
فرانسوا اولانڈ:
امریکہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے پریشان ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: فرانس کے سابق سوشلست صدرفرانسوا اولانڈ نے ایک لمبی خاموشی کے بعد جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئول میں اپنے خطاب کے دوران ایٹمی معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ، ایٹمی معاہدے کے حوالے سے پریشان ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےRT  کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ جنوبی کوریا میں فرانس کے سابق صدر کے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران اورایٹمی معاہدہ کومرکزی حیثیت حاصل رہی ہے۔ فرانسوا اولانڈ نے سفارتی میدان میں ٹرمپ کو ناقابل پیشین گوئی قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ ایٹمی معاہدے پرحیران وپریشان ہوچکا ہے۔

اولانڈ نے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں کو شدید کرنےکے لیے ٹرمپ کی درخواست ایک بہت بڑی غلطی تھی کہ جس کا اس نےارتکاب کیا ہے۔ امریکی صدرنے گزشتہ ہفتے ایٹمی معاہدے کی تائید نہ کرکے عملی طورپراس سمجھوتے کو ایک بحران سے دوچارکردیا ہے۔

یہی وجہ ہےکہ امریکہ کی پالیسیوں کی مخالف یورپی یونین اس وقت چین اورروس کے قریب ہوگئی ہے۔ اس مطلب کو بھی نظروں سے دورنہیں کرنا چاہیے کہ سوچی میں موجود روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نےکہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکہ کی ان باتوں نےعملی طورپرشمالی کوریا کے بحران کو بھی ایک نئےمرحلے میں داخل کردیا ہوا ہے۔

اولانڈ نے اپنےخطاب میں امید ظاہرکی ہےکہ امریکی کانگرس ایٹمی معاہدے کی حفاظت کرے گی کیونکہ یہ مسئلہ شمالی کوریا کے ساتھ سمجھوتے کے عمل کو بھی متاثرکرسکتا ہے۔

663194

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں