خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ بهمن ۱۳۹۶

الاثنين ٤ جمادى الثانية ١٤٣٩

Monday, February 19, 2018

وقت :   Wednesday, October 18, 2017 خبر کوڈ : 69797
حیدرالعبادی:
کردستان کے ریفرنڈم کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: عراق کے وزیراعظم نے کردستان کے ریفرنڈم کے مسئلےکے خاتمے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہے کہ عنقریب عراق کی سرزمین دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد ہوجائے گی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے المیادین کےحوالے سےنقل کیا ہےکہ عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کردستان کے ریفرنڈم کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے لہذا کرکوک میں تخریبی کاروائیاں کرنے والے تمام گروہوں کو خبردارکیا جاتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ بغداد کسی خانہ جنگی میں داخل نہیں ہوگا۔ کردستان کے حکام ریفرنڈم کے نقصانات سے آگاہ ہوچکے ہیں۔ ہم نے انہیں بتادیا ہوا ہےکہ یہ ریفرنڈم ہرچیزسے زیادہ کردوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ لہذا ہم کرکوک اورمتنازعہ علاقوں میں تخریبی کاروائیاں کرنے والے تمام گروہوں کو متنبہ کرتے ہیں۔

 عراق کی مسلح افواج کےکمانڈراوروزیراعظم نےعراقی آئین کی بنا پرگفتگو کرنےکےلیےکردستان کےعہدیداروں کو دعوت دیتے ہوئےکہا ہےکہ کردستان کی فوج نے فیڈرل حکومت سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنابریں کرکوک شہرکے شہریوں پرہرقسم کا ظلم وستم ہمارے ساتھ ظلم وستم شمارہوگا۔ عراقی پرچم کو آگ لگانا ایک غرض پرمبنی اقدام تھا کیونکہ عراقی پرچم پوری عراقی قوم کا پرچم ہے کہ جسے پورے ملک میں لہرایا جانا چاہیے۔

العبادی نےمزید کہا ہےکہ عراق عنقریب مکمل طورپرآزاد ہوجائے گا اور وہ شام کے ساتھ موجود سرحدوں پراپنے مکمل قبضےکا اعلان کرے گا۔

663216

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جاودان:

متقی لوگ بہشت میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کریں گے

سماجی: آیت اللہ جاودان نے کہا کہ قرآن کریم متقی لوگوں کی صفات کو یوں بیان کرتا ہے کہ بہشت کے مقامات متقی لوگوں کی مرضی کے مطابق ہوں گے۔

منتخب خبریں