خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Wednesday, October 18, 2017 خبر کوڈ : 69798

امام سجاد(ع) کی شہادت کی مناسبت سےمقبوضہ کشمیرمیں عزاداری کے پروگرام کا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: سید الساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیرن میں عزاداری کا ایک پروگرام منعقد ہوا ہےکہ جو امام سجاد علیہ السلام نامی ساتویں بین الاقوامی کانفرنس کا ایک حصہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے دنیا کے دیگرعلاقوں کی طرح مقبوضہ کشمیرمیں بھی عزاداری کا پروگرام منعقد ہوا ہے کہ جس میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں نےشرکت کرکے ماتم داری کی ہے۔

قابل ذکر ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے شیعوں کی انجمن شرعی کی کوششوں سےاس کے شالیمار علاقےمیں عزاداری کا یہ پروگرام منعقد ہوا ہے کہ جس میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ہے۔

مقبوضہ کشمیرکی انجمن شرعی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن الموسوی الصفوی نے اس پروگرام میں امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اس پروگرام کو شعائرالہی کی تعظیم کی علامت قراردیا ہے اورکہا ہے کہ اس قسم کے پروگرام جوان نسل کی بیداری اورمکتب اہل بیت علیہم السلام کے معارف سے ان کی آگاہی میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

انہوں نےپیغام کربلا کی حفاظت اوراس کی بقاء میں امام سجاد علیہ السلام کے ناقابل انکارکردارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس مظلوم امام نے بنی امیہ کےظلم وستم کے دورمیں اسلام اور اہل بیت علیہ السلام کا دفاع کیا تھا اورپیغام کربلا کوفراموش نہیں ہونے دیا تھا۔

حجۃ الاسلام سید الموسوی الصفوی نے ایران کےخلاف امریکی صدرکی کم عقلی اوراحمقانہ باتوں کو استعماری سیاست کی شکست اورکمزوری کی علامت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے منحوس اورپلید اہداف کے تحقق کے لیے داعش جیسے تکفیری گروہوں کو تشکیل دیا تھا اوراب جب کہ یہ گروہ تباہی کے دہانے پرپہنچ چکا ہے لہذا امریکہ پریشان اورمضطرب ہوگیا ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے اس نامورعالم دین نے آخرمیں کہا ہےکہ ایران اس قسم کی باتوں سے ڈرنے والا نہیں ہے اوروہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ عزت اورسرفرازی کے راستے کو جاری رکھے گا۔

663237

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں