خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Wednesday, October 18, 2017 خبر کوڈ : 69804

منتظرین کی ایک ذمہ داری امام زمانہ(عج) کے فضائل ومناقت کی مجالس منعقد کرنا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: منتظرین کی ایک ذمہ داری ایسےمجالس کومنعقد کرنا ہےکہ جن میں امام زمانہ علیہ السلام کو یاد کیا جائے اوران کی فضائل اورمناقب کوبیان کیا جائے اوران کےلیے دعا کی جائے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق مسجد مقدس جمکران کے ٹیلیگرام چینل میں( حضرت صاحب الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے بارے میں شیعوں کی ذمہ داریاں) کے عنوان سے مطالب نقل کیےگئے ہیں کہ جن میں آیا ہے:

ایسی مجالس کا منعقد کرنا کہ جن میں امام زمانہ علیہ السلام کو یاد کیا جائے اوران کے فضائل اورمناقاب بیان کیے جائیں اوران میں آنحضرت کے لیے دعا کی جائے کیونکہ یہ کام اللہ کے دین کی ترویج اورکلمۃ اللہ کو فضیلت دینا اورشعائرالہی کی تعظیم اورولی اللہ کی نصرت شمارہوتے ہیں۔

امام صادق علیہ السلام نےفرمایا ہےکہ ایک دوسرے سےملاقات کرواوراپنی ملاقاتوں میں ہمارے احادیث کا تذکرہ ہونا چاہیے کیونکہ ہماری احادیث تمہیں ایک دوسرے سے مہربان بنادیتی ہیں اور اگرتم نے ان پرعمل کیا تو نجات پا جاوگے اوراگرانہیں ترک کردیا تو گمراہ اورہلاک ہوجاو گے۔ پس ان پرعمل کرو کہ میں تمہاری نجات کا ضامن ہوں۔

امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نےحدیث اربعمائہ میں فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ نے زمین کی طرف دیکھا اورہمیں منتخب کیا اورہمارے لیےشیعوں کو منتخب کیا کہ جو ہماری مدد کرتے ہیں اورہماری خوشی پرخوش اورہماری غمی پرغمگین ہوتے ہیں اوراپنے اموال اورجانوں کو ہماری راہ میں قربان کرتے ہیں، وہ ہم میں سے ہیں اورہماری طرف پلٹ کرآئیں گے۔ ۔ ۔

ماخذ : مکیال المکارم، جلد ۲

662002

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں