خبرگزاری شبستان

جمعه ۴ خرداد ۱۳۹۷

الجمعة ١١ رمضان ١٤٣٩

Friday, May 25, 2018

وقت :   Wednesday, October 18, 2017 خبر کوڈ : 69805

’’چہار گفتار‘‘: عاشورا کے اسباب، محرکات اور نتائج کو بیان کرتی ہوئی کتاب
شبستان نیوز : کتاب ’’چہار گفتار‘‘ در حقیقت رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی ان چار تقاریر کا مجموعہ ہے، جن میں واقعہ کربلا کے اسباب، محرکات اور نتائج کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ :

کتاب ’’چہار گفتار‘‘رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے ان چار تقاریر کا مجموعہ ہے، جن میں واقعہ کربلا کے اسباب، محرکات اور نتائج کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ ان چاروں تقاریر کا ہدف یہ ہے کہ اسلامی معاشرے میں کی اس بات کی طرف توجہ دلائی جائے کہ وہ کون سے عوامل و اسباب تھے جو صدرِ اسلام کے اسلامی معاشرے میں انحراف کا سبب بنے اور یہ انحراف اتنا بڑھ گیا کہ لوگ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کو قتل کر نے پر تُل گئے۔

ان  مباحث کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے کو اس بات کی طرف متوجہ کیا جائے کہ آج ہم میں وہ انحرافات پیدا نہ ہونے پائیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے زمانے میں واقعہ عاشورا جیسے کسی اور واقعے کا تکرار ہو۔

کتاب کے صفحات بتاتے ہیں کہ پیغمبر اسلام  حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس دنیا سے گئے ابھی کچھ ہی عرصہ گزرا ہوتا ہے کہ اسلامی معاشرہ اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام جیسی شخصیت کو اس کی اصلاح اور اپنے نانا کے دین کی بقاء کے لیے قیام کرنا پڑتا ہے اور اتنی بڑی قربانی دینا پڑتی ہے۔

اس کتاب میں انہیں عوامل اور نتائج کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

663294

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سیدمحمد حسینی ہمدانی:

اسلامی بیداری،بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنےگی

خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے صوبہ البرز کےاسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سال کی اسٹریٹجک اورپالیسی ساز کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ بیداری اسلامی بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنے گی۔

منتخب خبریں