خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Wednesday, October 18, 2017 خبر کوڈ : 69806

جہالت و فساد، انسان کی موت ہے
شبستان نیوز : جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا ہے کہ علم ایمان کے ساتھ ہونا چاہیے۔ بغیر ایمان کے علم کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ آج کی دنیا علم کے میدان میں بے لگام ہو چکی ہے اور بجائے اس کے کہ علم کو انسان کے فائدے میں استعمال کرے اور اسے اس کی منزل مقصود تک پہنچانے میں اس کی مدد کرے، الٹا اس کی تباہی کے نت نئے طریقے ایجاد کر رہی ہے اور انسان کو مزید تباہی سے دوچار کر رہی ہے۔

بیرجند سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید علی رضا عبادی نے آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تمام مخلوق کی زندگی کی اپنی اہمیت ہے مگر اس زمین کے لیے انسان کی زندگی بہت ہی قیمتی ہے۔ خداکی ولایت کی امانت کا بوجھ فقط اسی انسان کے کندھے پر ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انسان ایک ایسا موجود ہے جس کی قدر و قیمت کا اندازہ کوئی بھی نہیں لگا سکتا۔ دنیا کی تمام مخلوقات اس بات کی پابند ہیں کہ وہ انسان کی خدمت کریں۔

انہوں نے انسانی زندگی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی حیات فقط سانس لینا نہیں ہے بلکہ اس کی اصل زندگی عقل کی وجہ سے ہے۔ اور عقل کی ترقی علم کی وجہ سے ہے۔ پس عقل کے لیے ضروری ہے کہ وہ علم کے تیز گھوڑے پر سوار ہو کر اپنی منزل مقصود کی طرف اپنا سفر جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ علم ایمان کے ساتھ ہونا چاہیے۔ بغیر ایمان کے علم کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ آج کی دنیا علم کے میدان میں بے لگام ہو چکی ہے اور بجائے اس کے کہ علم کو انسان کے فائدے میں استعمال کرے اور اسے اس کی منزل مقصود تک پہنچانے میں اس کی مدد کرے، الٹا اس کی تباہی کے نت نئے طریقے ایجاد کر رہی ہے اور انسان کو مزید تباہی سے دوچار کر رہی ہے۔

663453

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں